ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت نے ڈاکٹر اسد مجید کو سیکرٹری خارجہ مقرر کردیا

 اسلام آباد:حکومت نے ڈاکٹر اسد مجید کو سیکرٹری خارجہ مقرر کر دیا۔ ڈاکٹر اسد مجید کو سیکرٹری خارجہ مقرر کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، ڈاکٹر اسد مجید کا تعلق فارن سروسز پاکستان سے ہے اور وہ گریڈ 22 کے افسر ہیں۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر اسد مجید اس وقت بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانے میں ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں۔

 واضح رہے کہ سہیل محمود کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے سیکرٹری خارجہ کا عہدہ 29 ستمبر سے خالی تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں