ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سینیگال،پارلیمنٹ اجلاس میں اراکین گتھم گتھا ، ویڈیو وائرل

سینیگال: سینیگالمیں پارلیمنٹ اجلاس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن اراکین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بجٹ اجلاس کے دوران سینیگال کا پارلیمنٹ اکھاڑہ بن گیا۔ اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین میں کسی معاملے پر بحث ہوئی اور پھر دونوں میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا،اپوزیشن جماعت کے رکن نے خاتون ممبر کو زوردار تھپڑ جڑ دیا، خاتون ممبر بھی رائل رمبل سمجھتے ہوئے میدان میں اتریں اور تھپڑ مارنے والے پر کرسی پھینکی اور ٹھڈا مار کر نیچے گرا دیا،کرسی پھینکتے وقت خاتون کو دوسرے اپوزیشن رکن نے پیٹ پر لات مار کر نیچے گرا دیا۔

 ایک جوشیلے ممبر نے لڑائی کے جوہر دکھانے کے لیے اپنا جبہ ہی اتار پھینکا۔ مار کٹائی میں خاتون کی وگ فرش پر رلتی رہی،اس پورے منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں