English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلاول بھٹو زرداری رواں ماہ امریکا کا دورہ کریں گے

القمر

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری رواں ماہ کے وسط میں امریکا کا دورہ کریں گے۔

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اقوام متحدہ کے صدر دفتر کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں 15 اور 16 دسمبر کو گروپ 77 وزارتی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

پاکستان کی صدارت میں گروپ 77 کا یہ آخری اجلاس ہوگا۔ پاکستان نے جنوری 2021 میں گروپ کی قیادت سنبھالی تھی۔ 2023 میں اس کا سربراہ کیوبا ہوگا۔کیوبا کو گروپ 77 کی سربراہی سونپنے کی تقریب اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ہو گی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری مرکزی تقریب میں چیئرمین شپ کیوبا کے حوالے کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے