ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق وزیر اعظم حسین شہید سہروردی کی59ویں برسی پانچ دسمبر کو منائی جائے گی

 فیصل آباد :پاکستان کے سابق وزیر اعظم حسین شہید سہروردی کی59ویں برسی پانچ دسمبرکو منائی جائے گی وہ پاکستان کے پانچویں وزیر اعظم تھے جو کہ 1956ء سے 1957ء تک پاکستان کے وزیر اعظم رہے ہیں وہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔

حسین شہید سہروردی ستمبر1892ء کو بنگال کے ایک سیاسی گھرانے میں پیدا ہوئے وہ اسکندر مرزا کے دور حکومت میں12ستمبر1956ء کو پاکستان کے پانچویں وزیر اعظم بنے لیکن اکتوبر1957میں انہوں نے صدر اسکندر مرزا سے اختلافات کی بنا پر وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیا تھا وہ5دسمبر1963ء کو انتقال کر گئے تھے وہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں مدفون ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں