English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تعلیمی اداروں سمیت پورے کراچی کو ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے تباہ کردیا،حافظ نعیم الرحمن

القمر

کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل پر جماعت اسلامی کی تحریک آگے بڑھ رہی ہے،عوام اب جماعت اسلامی کی طرف دیکھ رہی ہے،اب لوگ سب سمجھ چکے ہیں ، کراچی بدل چکا ہے تعلیمی ادارے ہوں یا کراچی کے عوام کا کوئی مسئلہ ہو اب ہر انسان صرف جماعت اسلامی کی طرف دیکھ رہا ہے ۔

دفتر جماعت اسلامی ادارہ نورِحق کراچی میں حافظ نعیم الرحمان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام سمجھ چکی ہے اب ان لیٹیروں سے جان چھڑاکر کسی حقیقی پارٹی کو لانا ہے اور وقت حاضر میں واحد جماعت اسلامی ہے جو ہر پلیٹ فارم پر عوام کا ساتھ دے رہی ہے،ابھی پیپلزپارٹی نے یوم تاسیس منایا اور جمہوریت کا دعویٰ کیا ہے، میں پوچھتا ہوں کہ آپ کی جمہوریت بلدیاتی انتخابات کے وقت ، طلبہ یونین ، اور بلدیاتی اختیارات دیتے وقت کہاں چلی جاتی ہے ۔؟

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں تعلیمی اداروں کی جو حالت ہے اس سے عوام پریشان ہیں، کراچی کو تباہ و برباد پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے مل  کر کیا ہے اس وقت شہر میں ہر طرف چور بزاری لگی ہوئی ہے کرپشن ،لوٹ مار اور اسٹریٹ کرائم نے عوام کے مشکلات میں آئے دن اضاضہ کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں جو عوام کے حالات ہیں، تعلیم و تعلیمی اداروں کی  حالت ہے اس سے عوام پریشان ہیں ،کرپشن کا پیسہ واٹر ٹینکوں میں جمع کیا جاتا ہے،کراچی کو ایک پروجیکٹ بھی نہیں ملا،کراچی کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی وہی پرانہ کراچی سمجھ رہی ہے ،ان سے کہوں گا خرید و فروخت کا سلسلہ ختم کریں ،کراچی کی بولی نہ لگائیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے