English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محکمہ تعلیم ڈی جے کالج سے امتیازی سلوک بند کرے، جمعیت

القمر

کراچی: ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ نے محکمہ تعلیم کی جانب سے کالج ٹیچرز انٹرنشپ پروگرام میں DJ کالج کو نظر انداز کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ حکومت آخر کب تک DJ کالج سے امتیازی سلوک جاری رکھے گی، پہلے ہی 500 داخلوں کی کٹوتی اور عمارتوں پر قبضے کے نتیجے میں طلبہ ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔

صدر اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی تیمور احمد کا کہنا تھا کہ پہلے ہی کالج کے 70 فیصد اساتذہ کو ٹرانسفر کیا جاچکا ہے، سندھ بھر کے 307 کالجز میں 1500 نئے اساتذہ بھرتی کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  ایسے میں صرف DJ کالج کے لئے اسامی نہ رکھنا مجرمانہ غفلت کے علاوہ اور کیا ہے، محکمہ تعلیم اپنی روش سے باز رہے، طلبہ کے احتجاج کے نتیجے میں کسی بھی صورتحال کی ذمہ دار یہی انتظامیہ ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے