ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پالتو کتے کے بھونکنے پر بھائی اور بھابھی کو چھوٹے بھائی نے قتل کردیا

 پشاور: صوابی کے ضلع ٹوپی میں بڑے بھائی کے پالتو کتے کے بھونکنے پر دونو ں بھائیوں کے درمیان تکرار ہو ئی جس پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی اور بھابی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ صوابی کے علاقے ٹوپی میں پیش آیا جہاں بڑے بھائی شوکت نے گھر  میں کتا پال رکھا تھا، کتے کے بھونکنے پر شوکت کے چھوٹے بھائی کو غصہ آیا اور اس نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گولی شوکت اور اس کی اہلیہ کو لگی جو موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق مقتول کا کتا بھونکنے پر دونوں بھائیوں میں تکرار ہوئی، ملزم بھائی نے کتے کے بھونکنے سے نیند نہ آنے پر بھائی سے تکرار کی۔ پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا جب کہ مقتولین کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں