لاہور:چیف سیکریٹری کامران افضل نے پنجاب میں کام کرنے سے ایک بار پھر انکار کردیا اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو 130 دن چھٹی کی درخواست دے دی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل نے پنجاب میں کام کرنے سے ایک بار پھر انکار کردیا، کامران علی افضل نےاسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو 130روز کی چھٹی کی درخواست دے دی ہے۔
کامران علی افضل نے درخواست میں کہا کہ آسٹریلیا جانا چاہتا ہوں،درخواست فوری منظور کی جائے،کامران علی افضل کی ایک ماہ کی چھٹی6 دسمبرکومکمل ہورہی ہے ، وزیراعلی پنجاب نے 6دسمبرتک کامران علی افضل کی رخصت منظور کی تھی۔
