English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی کی کامیابی سے آزاد کشمیر میں بڑی تبدیلی آئی، مسرت جمشید چیمہ

القمر

لاہور: پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ کشمیر میں ایک بڑی تبدیلی آئی، وفاقی حکومت اپنے تمام تر وسائل کے باوجود بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف سے شکست کھا چکی ہے۔ 

ترجمان وزیر اعلی و حکومت پنجاب نے  اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا  کہ شکست خوردہ ن لیگی چند سیٹیں جیت کر شادیانے بجا رہے ہیں۔ مسرت جمشید چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ کئی دہائیوں میں پہلی دفعہ ایسا ہوا کہ وفاق میں موجود حکومت کشمیر سے الیکشن نہیں جیت سکی۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پی ٹی آئی نے واضح برتری حاصل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے