English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 احتجاج پر کشمیر کے وزیر اعظم کی گاڑی روکی گئی،سینٹورس مال سیل کردیا گیا ،فواد چوہدری

القمر

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیرسردار تنویر الیاس خان، وزیر اعظم شہباز شریف کی تقریر کے دوران اپنی نشست پر کھڑے ہوئے اور کشمیر پر پاکستان کے کمزور مئوقف پر احتجاج ریکارڈ کروایا، اس تقریب کے بعد پہلے منگلا میں ان کی گاڑی کو روکا گیا آج اسلام آباد میں ان کے کاروبار سینٹورس مال کو سیل کر دیا گیا ہے۔

ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے منگل کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

 فواد چوہدری نے کہا کہ ایسی فاشسٹ اورغیرجمہوری حکومت پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئی اگر صرف احتجاج پر کشمیر کے وزیر اعظم سے ایسی حرکتیں ہوں گی تو مقبوضہ کشمیر کو آپ کیا پیغام دے رہے ہیں اس ملک میں سرمایہ کار کو آپ کیا پیغام دے رہے ہیں؟ سسکتی معیشت ایسی حرکتوں سے مزید نیچے جائیگی،ملک میں جمہوریت بحال کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے