ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حارث راؤف انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

راولپنڈی:قومی کرکٹر حارث رئوف انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے،

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں فاسٹ بولر حارث رئوف کے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے،پی سی بی نے کہا کہ حارث رئوف کو ٹانگ کی دائیں جانب دبا محسوس ہورہا ہے، راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز حارث کے ایم آر آئی اسکین کیے گئے تھے۔

پی سی بی کے مطابق حارث رئوف جلد لاہور میں ری ہیب پروگرام شروع کریں گے،دوسری جانب ذرائع کا کہنا تھاکہ اسکواڈ میں حارث رئوف کے متبادل فاسٹ بولر کا فیصلہ جلد کیا جائے گا اور محمد عباس کو متبادل کے طور پر ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل  کیے جانے کا امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں