English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کا ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اختیارات میں کمی کا فیصلہ

القمر

اسلام آباد:  حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اختیارات میں کمی کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی قانون سازی نے ترمیم کی منظوری دے دی  جس کے بعد ایچ ای سی کی چیئرمین سے وفاقی وزیرکا درجہ واپس لیا جائے گا۔

ذرائع  کے مطابق ترمیم کے بعد ایچ ای اسی کے قوانین کی منظوری وزارت تعلیم دے گی اور ترمیم کے بعد ایگزیکٹو ڈائریکٹرکی تعیناتی حکومت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس نے ترامیم کے بل کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم آفس کی منظوری کے بعدترامیم کو کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے