English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت کا ویزے دینے سے انکار، پاکستانی ٹیم بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ سے محروم

القمر

لاہور: بھارت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کر دیا، جس کے بعد قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم ورلڈکپ میں شرکت سے محروم ہوگئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ نے قومی بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو کلیئرنس دینے سے انکار کردیا، جس کے باعث سفارت خانے نے ویزے جاری نہ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے ویزے جاری نہ ہونے سے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم بھارت میں شیڈول عالمی کپ میں شرکت سے محروم رہ گئی۔

چیئرمین پاکستان بلائنڈ کونسل سید سلطان نے کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کے منفی اقدام پر حیرانی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ 5 سے 17 دسمبر تک بھارت میں منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں شرکت کے لیے قومی ٹیم کو اتوار کے روز بھارت روانہ ہونا تھا۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ ٹیم اس سیزن کی مضبوط ٹیم تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے