English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آزاد کشمیر: میرپور ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات جمعرات کو ہوں گے

القمر

مظفر آباد: آزادکشمیر کے ڈویژن میرپور میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلہ کا اعلان ہوگیا، جس کے مطابق الیکشن جمعرات 8 دسمبر کو ہوں گے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ امجد اقبال  کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے کے مطابق 7 اور 8 دسمبرکوغیر متعلقہ افراد کے میرپور میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ کسی سیاح اور غیر متعلقہ افراد کو بغیر کسی جواز کے داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق  یہ فیصلہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے پیش نظر کیاگیا ہے۔ واضح رہے کہ میرپور ڈویژن میں جاری انتخابی مہم گزشتہ شب 12 بجے ختم کر دی گئی ہے۔

میرپورڈویژن پر مشتمل  3 اضلاع میرپور ، بھمبر اور کوٹلی میں  میں کل ووٹرز کی تعداد 1238049 ہے جس میں 655550 مرد اور 582499 خواتین ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے