لاہور:قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کیلئے ایک عام سے بچے سے کامیاب بیٹسمین بننے تک کی کامیابی کا سفر آسان نہیں تھا جس کا ذکر بابر سمیت ان کے والد بھی کرتے رہتے ہیں۔
اپنے ایک انٹرویو میں بابر کے والد اعظم صدیقی نے بیٹے کے کرکٹ کے سفر پر بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مجھے کئی سالوں سے دھوپ کی اسکن الرجی ہے اور وہ الرجی اس لیے ہے کہ بابر جب اندر اکیڈمی میں کھیلتا تھا تو میں اس کے انتظار میں باہر دھوپ میں بیٹھا رہتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارے پاس صرف ایک بندے کے کھانے کے پیسے ہوتے تھے اور جب بابر مجھ سے باہر آکر پوچھتا تھا کہ پاپا آپ نے کھالیا تو میں کہا کرتا تھا جی میں نے کھالیا، بابر اس موقع پرمجھ سے اور میں بابر سے جھوٹ بولا کرتے تھے۔
