ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جمہوریہ کونگو میں باغیوں کا حملہ، 272افراد ہلاک

برازاولی:جمہوریہ کونگو کے مشرقی صوبے شمالی کیوو میں باغیوں کے حملوں میں 272عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

ملکی وزیر صنعت اور صوبائی گورنر جولیان  پالوکو نے  بتایا ہے کہ دو دسمبر کو  ایم 23نامی تحریک کے باغی گروہ نے   حملے کرتے ہوئے سترہ بچوں سمیت 272 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،سابق وزیر  اس معاملے کو عالمی عدالت میں پیش کرنے کیلئے  دی ہیگ روانہ ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ  ملک کے مشرقی حصوں مین  ایم 23اور سرکاری قوتوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ گزشتہ سال نومبر سے جاری ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں