کولمبو:سری لنکا پریمیئر لیگ کے دوران کھلاڑی کیچ پکڑتے ہوئے اپنے دانت تڑوا بیٹھا،
واقعہ کینڈی فلیکنز اور گال گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلے جارہے میچ کے دوران اس وقت پیش آیا جب آل راونڈر چمیکا کرونارتنے کیچ پکڑتے ہوئے گیند کو ٹھیک سے تھام نہ سکے۔
Chamika Karunaratne lost 4 teeth while taking a catchpic.twitter.com/WFphzmfzA1
— Out Of Context Cricket (@GemsOfCricket) December 8, 2022
کیچ کی کوشش میں گیند چمیکا کے منہ پر آ لگی جس سے ان کے 4دانت ٹوٹ گئے تاہم وہ کیچ لینے میں کامیاب رہے،زوردار گیند لگنے سے فیلڈر کے منہ سے خون بہنے لگا اور انہیں فوری طبی امداد کے لیے میدان سے باہر لے جایا گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمی کھلاڑی کو اسپتال منتقل کر کے آپریشن کیا گیا ہے اور وہ اب بھی زیرعلاج ہیں۔
