English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

منصف نے سچ جھوٹ، کھر ے اور کھوٹےمیں لکیر کھینچ دی، وزیر اعظم

القمر

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے راناثناء اللہ کے منشیات برآمدگی کیس میں بری ہونے پر ردِعمل میں کہا ہے کہ منصف نے سچ جھوٹ، کھرے کھوٹے، بیگناہ اور گناہگاروں میں لکیر کھینچ دی۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیر بریت پر شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے جس نے بےگناہ راناثناء اللہ کو انصاف دیا۔اللہ رسول کی قسمیں کھانے والے جھوٹوں کو آج توبہ کر لینی چاہئیے۔ راناثناء اللہ پر منشیات کو جھوٹا مقدمہ سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بہادر راناثناء اللہ نے بدترین انتقام کے باوجود کبھی شکایت کا ایک لفظ نہیں کہا۔منصف نے سچ جھوٹ،کھرے کھوٹے،بیگناہ اور گناہگاروں میں لکیر کھینچ دی۔ بدترین سیاسی انتقام کا بہادری سے مقابلہ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔راناثناء اللہ کے خلاف جھوٹا کیس بننا اور عدالت سے بریت ملنا عوام کے لیے ایک مثال ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے