اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سب سیاسی پارٹیاں ملک کی ہیں، ایک دوسرے سے دست و گریبان ہونے کے بجائے ملک کا سوچنا چاہیے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 22کروڑ لوگ بہادر لوگ ہیں، عوام کی قوت پر بھروسا کرتے ہوئے پاکستان ہر مشکل سے باہر نکلے گا۔ میری خواہش ہے ملک میں استحکام ہو، کوئی بھی ملک غیر یقینی کی کیفیت میں ترقی نہیں کر سکتا، جب سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی استحکام بھی آئے گا۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھ اکہ تنقید اور تضحیک سے معاملات خراب تو ہو سکتے ہیں ٹھیک نہیں ہو سکتے۔ تمام ممالک نے کسی نہ کسی دور میں مشکل حالات دیکھے ہیں، مشکل میں ہاتھ پاؤں چھوڑ کر نہیں بھنا چاہیے اور تنقید نہیں کرنی چاہیے۔ یہ نظام کا بڑا دردناک حصہ ہے کہ ہم لوگ صرف الزامات لگاتے ہیں، ہم بغیر سوچے سمجھے الزامات لگا دیتے ہیں۔
