English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکمران معیشت کی بجائے اسمبلی بچانے پر ترجیح دے رہے ہیں،مسرت جمشید چیمہ

 لاہور:پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جشمید چیمہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت معیشت کی بجائے اسمبلیاں بچانے پر توجہ دے رہی ہے، 

وزیر اعظم اور وزراعوام کو گھڑی گھڑی کی بجائے اپنی کارکردگی کا ثبوت دکھاتے تو اچھا تھا۔ اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں مسرت جشمید چیمہ نے کہا فوری الیکشن کا اعلان نہ ہوا تو پنجاب اور کے پی اسمبلی توڑ پر وہاں الیکشن کروا دیں گے۔

انہوں نے کہا لاہور میں آج ڈاکٹر مراد راس کی زیر قیادت حلقہ پی پی 159 میں “الیکشن کرا ملک بچا” ریلی نکالی جائے گی، ریلی کا آغاز صدیق ٹریڈ سنٹر گلبرگ سے ہو گا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی ریلیوں نے ثابت کیا عوام موجودہ حکومت کی کارکردگی سے مایوس ہو چکے ہیں، اسی لیے عوام پی ٹی آئی کی ریلیوں میں بھرپور شرکت کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے