English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابق وزیراعظم کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

Leader of Opposition

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اور سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کے خلاف قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام پر عائد ہونے والی درخواست کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی پرقومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام کے حوالے سے شہری کی دائر کردہ درخواست پر کل چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق سماعت کریں گے۔

راجا پرویز اشرف کے خلاف درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے جشن آزادی کے پروگرامز کے لیے 75 کروڑ رپے کی منظوری دی، جس کا بیشتر حصہ اسپیکر اسمبلی کے حکم پر قومی اسمبلی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات پر خرچ کیا گیا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ اسپیکر اسمبلی نے سیلاب اور قدرتی آفات کے دوران 25 اراکین کے ساتھ بیرون ملک دورے کیے۔ عدالت الیکشن کمیشن کو راجا پرویز اشرف کی رکنیت ختم کرنے کا حکم دے۔

درخواست میں الیکشن کمیشن، ای سی سی، قومی اسمبلی اور اسپیکر قومی اسمبلی فریق بنایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے