اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ پاکستان کا 5 منصوبوں کے لیے 77 کروڑ 26 لاکھ ڈالر دینے کا معاہدہ ہوا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلیے 500 ملین ڈالر دینے کی منظوری دے دی
ذرائع ابلاغ کے مطابق اے ڈی بی (ایشیائی ترقیاتی بینک) پاکستان کو 5 منصوبوں کے لیے 77 کروڑ 26 لاکھ ڈالر مالیت کا قرض دے گا۔ اس سلسلے میں باقاعدہ معاہدہ بھی طے پا گیا ہے، جس پر پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور کاظم نیاز اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ڈی سی ڈی اسد علیم نے دستخط کیے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلئے 55کروڑ 40لاکھ ڈالر امدادی پیکچ کا اعلان
قرض دینے کے سلسلے میں ہونے والے معاہدے کے موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ایاز صادق بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پنجاب کو 10 کروڑ ڈالر قرض دینے کی منظوری دیدی
اس سے قبل گزشتہ ماہ ایشیائی انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) کے بورڈ نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی تھی۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک اس فنانسنگ میں شراکت دار ہے۔اسٹیٹ بینک کو یہ فنڈز اسی ماہ موصول ہو جائیں گے۔

