English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

توانائی کی بچت کے لیے حکومت کا ‘‘قومی ہنگامی پلان’’ تیار

اسلام آباد: ملک میں توانائی کی بچت کرنے کے لیے حکومت نے ‘‘قومی ہنگامی پلان’’ تیار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: توانائی کا گردشی قرضہ تاریخ کی بلند ترین سطح 4177ارب روپے تک پہنچ گیا

وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں توانائی کی بچت سے  متعلق معاملات زیر غور آئے، جس میں قومی ہنگامی توانائی پلان بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

توانائی کی بچت کے لیے بنائے گئے ہنگامی منصوبے کی کابینہ سے منظوری کے بعد وفاقی حکومت صوبوں کے اشتراک سے پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے ہنگامی پلان میں کئی ایسے اقدامات شامل کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے ملک میں توانائی کی ٹھوس بنیادوں پر بچت کرنا ممکن ہو سکے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کاروبار جلد بند کر کے ہم چار ہزار میگا واٹ توانائی کی بچت کرسکتے ہیں، صدر مملکت

بعد ازاں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس سے متعلق بتایا کہ توانائی کی بچت کے لیے قومی ہنگامی پلان کے نتیجے میں امپورٹ بل میں نمایاں کمی ہوگی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر معمولی صورت حال میں غیر معمولی اقدامات کرنا ناگزیر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے