English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ایس ایل نے پوری دنیا میں دھوم مچا کر سب کو حیران کردیا ہے، محمد رضوان

کراچی:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) 8کی فرنچائز ملتان سلطانز کے کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل نے پوری دنیا میں دھوم مچاکر سب کو حیران کردیا ہے۔

پی ایس ایل 8کی ڈرافٹنگ تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ سب یہ کہتے تھے پی ایس ایل کامیاب نہیں ہوگا لیکن اب ہمیں بھی بطور کھلاڑی محسوس ہوتا ہے کہ پی ایس ایل نے دنیا میں دھوم مچادی ہے، پی ایس ایل نے پوری دنیا کو حیران کردیا ہے۔

ْقومی کرکٹر نے کہا کہ پہلے کہا جاتا تھا کہ آئی پی ایل ہے لیکن اب دنیا کے جتنے بھی کھلاڑی جو پی ایس ایل سے کھیل کر جاتے ہیں ان سے پوچھا جائے تو ان کا یہی کہنا ہے کہ اس وقت سب سے مشکل لیگ پاکستان کی لیگ ہے کیوں کہ اس لیگ میں ریزرو پلیئر بھی انٹرنیشنلی بینچ پر بیٹھا ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے