English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 دسمبر اے پی ایس شہدا کی قربانیوں کی یاد دلاتا رہے گا،مریم اورنگزیب

Imran Khan's lust

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی آٹھویں برسی پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 16 دسمبر کا دن آرمی پبلک سکول کے شہدا کی عظیم قربانیوں کی ہمیشہ یاد دلاتا رہے گا.

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 8 برس گزرنے کے باوجود بھی ہم سانحہ اے پی ایس کو نہیں بھول سکے، بزدل شرپسند عناصر نے قوم کے مستقبل، نہتے کم سن بچوں پر حملہ کر کے انہیں شہید کیا، اس دن کو یاد کر کے کوئی اپنے آنسو نہیں روک سکتا.

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے شہدا نے پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا، ہم نے دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے طویل سفر طے کیا، اب پاکستان دیرپا امن اور ترقی کی جانب گامزن ہے.

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اللہ تعالی آرمی پبلک سکول کے شہدا کے درجات بلند کرے او ان کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے