پیرس:فرانس کے شہر لیون میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 5 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
مقامی حکومت کے مطابق والکس این ویلن میں فلیٹوں کے سات منزلہ بلاک میں بڑے پیمانے پر آگ لگی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد جھلس کر زخمی ہوگئے۔چار افراد کی حالت تشویشناک ہے اور 10 دیگر کو معمولی زخم آئے ہیں جن میں دو فائر فائٹرز بھی شامل ہیں جبکہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ جیرارڈ درمانین نے کہا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی تاہم اس سلسلے میں جامع تحقیقات شروع کی جائیں گی۔
فرانسیسی وزیر داخلہ کے مطابق مرنے والے بچوں کی عمریں تین سے پندرہ سال کے درمیان تھیں، انہوں نے فائر فائٹرز کے کام کی تعریف کی جنہوں نے کئی لوگوں کو مرنے سے بچایا۔

