دوحہ: فٹ بال ورلڈ کپ میں کروشیا نے مراکش کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
تفصیلات کےمطابق کروشیا کی جانب سے پہلا گول 7 ویں منٹ میں جوسکو گوارڈیول نے کیا، مراکش کا گول اشرف داری نے 9ویں منٹ میں کرکے برتری ختم کی۔ تفصیلات کے مطابق قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں کروشیا نے مراکش کو شکست دے دی۔ مراکش نے میگا ایونٹ کا اختتام چوتھی پوزیشن پر کیا۔
کروشیا کی جانب سے پہلا گول 7 ویں منٹ میں جوسکو گوارڈیول نے کیا، مراکش کا گول اشرف داری نے 9ویں منٹ میں کرکے برتری ختم کی۔ کروشیا کا دوسرا گول میسلیو اورسیک نے 42 ویں منٹ میں کیا۔ یہ ورلڈکپ کی تاریخ میں مراکش کی بہترین کارکردگی ہے۔
مراکش فٹبال ورلڈکپ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والا پہلا افریقی ملک بھی ہے۔ قطر میں ہونے والے ورلڈکپ کا فائنل اتوار کو ارجنٹائن اور دفاعی چیمپئن فرانس کے درمیان کھیلا جائے گا۔
یہ بھی واضح رہے کہ گزشتہ روز سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن فرانس نے مراکش کو دو صفر سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جہاں اس کا مقابلہ اتوار کو ارجنٹائن سے ہوگا،تماشائی مراکش کی ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتےرہے۔

