English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 صوبائی اسمبلیاں توڑنے کے شوشے عمرانی جرائم پر پردہ نہیں ڈال سکتے،سعد رفیق

 اسلام آباد:وفاقی وزیربرائے ریلوے وہوابازی خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلیاں توڑنے اورقبل ازوقت انتخابات کروانے کے شوشے /ہتھکنڈے، ممنوعہ فارن فنڈنگ، توشہ خانہ ڈکیتی، بے نامی جائیدادوں، خیرات خوری، آئین شکنی سمیت عمرانی جرائم پر کاروائی روک سکتے ہیں نہ پردہ ڈال سکتے ہیں۔

ان خیالات کاظہار خواجہ سعد رفیق نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ ، تبدیلی ،حقیقی آزادی ، امر بالمعروف ، جہاد، کون کون سا ٹچ نہیں دیا بہروپیے نے ؟؟وارداتیا کھروں کے نشانات سے پکڑا ہی گیا۔۔جو بویا وہی کاٹو گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے