ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبر،ایف سی کی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ، 1اہلکار زخمی

پشاور:ڈویژن کے ضلع خیبر میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے۔

ایف سی کے ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے نالہ میں واقع چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے دستی بم کے حملے میں ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوا ہے۔

ایف سی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زخمی ایف سی اہلکار کو طبی مرکز منتقل کیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ایف سی کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایف سی کی جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے جنہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں