لاہور: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنماء حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک میں گھریلو صارفین اور صنعتوں کو گیس نہیں مل رہی ، موجودہ حکومت کا کوئی معاشی پلان نظر نہیں آرہا ،حکومت نے اپنے کیسز معاف کرانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ،آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ق سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کرینگے۔
حماد اظہر نے کہا کہ ملک میں گھریلو صارفین اور صنعتوں کو گیس نہیں مل رہی ہے، حکومت بتائے کہ انہوں نے قطر سے جو گیس لی تھی وہ اتنی جلدی کہاں گئی۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا کوئی معاشی پلان نظر نہیں آرہا ۔ انہوں نے این آر ٹو لیا ہے اور ملکی معاشی حالات خراب ہو رہے ہیں ۔ حکومت نے اپنے کیسز معاف کرانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک انصاف اور ق لیگ کا اپنا اپنا نقطہ نظر ہے آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ق سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کرینگے، چوہدری پرویزالٰہی سے رابطے میں ہیں اور دونوں جماعتوں میں اسمبلیاں تحلیل کرنے پر مکمل اتفاق ہے۔
