ترک ڈرامہ سیریل دروازے پر دستک اس سال روس میں مشہور ترین سیریل بن چکی ہے۔
روسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم وی کے کا ذیلی پورٹل کینو ڈاٹ میل کی میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ روسی ناظرین نے اس سال ایک ترک ڈرامہ سیریل کو سب سے زیادہ پسند کیا ہے۔
خبر کے مطابق، ترک ڈرامہ سیریل دروازے پر دستک کو روسی ناظرین نے اس سال کی بہترین سیریل قرار دیا ہے۔
اس سیرل میں خندہ ارچل اور کرم بورسین نے مرکزی کردار ادا کیے تھے جو کہ سال 2020 میں نشر کیا گیا تھا۔