ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گورنر پنجاب کا  بلایااجلاس غیر آئینی تھا،  فیاض الحسن چوہان

لاہور: ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے  کہا ہے کہ گورنر پنجاب نے جو تیسرا اجلاس بلایا تھا وہ غیر آئینی اور غیر قانونی تھا، پنجاب اسمبلی کا جب کوئی اجلاس چل رہا ہو تو اعتماد کے ووٹ کے لئے اجلاس نہیں بلایا جاسکتا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت غیر آئینی اقدام کا سہارا لیکر اپنے کرپٹ زدہ اقتدار کو طول دینا چاہتی ہے، نا اہل ٹولے نے ملک کو ڈبو دیا ہے اور عوام کی روح تک کو قبض کر لیا ہے۔ نا لائق اور نکھٹو حکومت نوشتہ دیوار کو پڑھے اور فوری الیکشن کروائے۔

انکا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد پر قانون کے مطابق ووٹنگ کرائی جائے گی اور تحریک عدم اعتماد میں بھی ان کونہ کی کھانی پڑے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں