ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 یوکرین کا تنازع تیسرے ممالک کی پالیسیوں کا نتیجہ، ذمہ دار روس نہیں، پیوٹن

 ماسکو:روس کے صدرولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ کا ذمہ دار روس نہیں ہے،

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے سینئر روسی فوجی اہلکاروں سے خطاب میں  یوکرین جنگ کو دونوں ممالک کے لیے المیہ قراردیتے ہوئے کہا کہ وہ یوکرین کو اب بھی بردار ملک کے طور پردیکھتے ہیں،روسی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین کا تنازع تیسرے ممالک کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ مغربی ممالک نے سابق سویت یونین کی ریاستوں کا برین واش کرنے کا عمل یوکرین سے شروع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے برسوں یوکرین کو قرضوں اورسستی توانائی فراہم کرنے کی پیشکش کی تاہم اس اقدام کا بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ رواں سال فروری میں روس نے یوکرین کیخلاف فوجی کارروائی شروع کی تھی جس میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں