اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے ریلوے وہ ہوابازی خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلیاں توڑناہوتیں تو آغازخیبرپختونخواسے ہو سکتا تھا،اب بھی توڑ سکتے ہیں لیکن یہ ایک بلف کال تھی۔
ان خیالات کاخواجہ سعد رفیق نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا کہ فارن فنڈنگ پکڑے جانے کے بعد پھر عمرانی سیاست کے خرچے کہاں سے پورے ہونگے ؟نیازی صاحب کِک کی مار سے پنجاب اسمبلی نہ توڑ سکے ،البتہ اسمبلی توڑنے کی عمرانی بڑھک ایک کِک کی مار ثابت ہوئی ،کِِک باکسنگ کی بجائے کام،لیول پلینگ فیلڈ کیساتھ مقابلہ انتخابات میں کرینگے ،فی الحال کام کام اور صرف کام۔
صوبائ اسمبلیاں توڑنا ھوتیں تو آغاز KPK سے ھو سکتا تھا
اب بھی توڑ سکتے ھیں
لیکن یہ ایک بلف کال تھیفارن فنڈنگ پکڑے جانے کے بعد پھر عمرانی سیاست کے خرچے کہاں سے پورے ھونگے ؟
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) December 24, 2022
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ گورنرنے یاپنے آئینی اختیار کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب کواعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کی، اسمبلی نہ توڑنے کی گارنٹی لیکروزیراعلیٰ کی بحالی سمجھ آتی ہے مگر فیصلہ کے مطابق 18روز کی مہلت دیکربھی وزیر اعلیٰ کااعتماد کا ووٹ لینے پرخاموشی ناقابل فہم اورقانونی تقاضوں کے منافی ہے۔

