English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسٹیئرنگ کمیٹی کا خیر مقدم کرتے ہیں، سود کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات یقینی بنائے جائیں،محمد حسین محنتی

welcome

کراچی امیرجماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہاہے کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے قیام پر خیر مقدم کرتے ہیں، ملک سے سودی نظام کے خاتمے کےلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

محمد حسین محنتی کا کہنا تھا کہ سود کے خاتمے اور اسلامی بنکاری کیلئے وفاقی عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیلئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی سرپرستی میں اسٹیئرنگ کمیٹی کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ دیگر پرائیوٹ بنکوں کی اپیلیں واپس کرنے کیلئے بھی حکومت اپنا اثررسوخ بڑھائے اور سود کے خاتمے کے فیصلے کی روشنی میںروڈ میپ تیاراور باقائدہ ایک ڈپٹی سیکریٹری خزانہ کا بھی تقرر کیا جائے جن کا کام صرف اس پر ہوم ورک کرنا ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت محض اعلانات تک محدود نہ رہے بلکہ سودی نظام کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کو یقنی بنایا جائے۔اسلام وکلمہ طیبہ کے نام سے معرض وجود میں آنے والے ملک میں سود کیخلاف دائر درخواست پر 32سال کے بعد فیصلہ بھی قابل تشویش ولمحہ فکریہ ہے، ملک میں اس وقت مہنگائی ،بیروزگاری،بدامنی اور بحرانوں کی بنیادی وجہ سودی نظام اور اللہ کی ناراضگی ہے،سودی نظام معیشت سے نجات میں ہی ملک وقوم کی عافیت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے