ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز : ٹرافی رونمائی کی تقریب اتوار کو ہوگی

کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی اتوار کو ہوگی۔

ذرائع کے مطابق دونوں ٹیموں کے کپتان تقریب رونمائی میں شرکت کریں گے، جس کے بعد وہ  الگ الگ  میڈیا سے بات چیت کریں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز  میں پیر سے شروع ہونے والے میچ کا ٹاس صبح ساڑھے 9 بجے ہوگا جب کہ مقابلے کا آغاز صبح 10 بجے ہوگا۔

قبل ازیں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے میچز کے لیے ہفتے کے روز فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد ہوا۔

کراچی میں کھیلے جانے والے دونوں میچزکے لیے حفاظتی اقدامات کے تحت سیکورٹی اداروں نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مشقیں کیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں