اسلام آباد’وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ کیا عمران خان نے انتخابات مارچ اور اپریل 2024 کی پیشنگوئی کی ہے؟ ڈیل تو آپ جنرل باجوہ سے تاحیات ایکسٹنشن کی آفر کر کے کرنا چاہتے تھے ،ڈیل تو آپ ایف آئی کے ڈی جی سے کرنا چاہتے تھے ،
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہ اکہ ڈیل تو آپ نے طیبہ گل کو وزیراعظم ہاؤس میں اغوا کر کے کی ۔ڈیل تو آپ نے نیب کے چئیرمین سے کی ،آپ عوام کو جتنی ٹھیس پہنچا چکے ہیں، وہ زخم کافی ہیں ،
ان کاکہناتھا کہ مہنگائی، بے روزگاری کی ٹھیس پہنچائی جس کا درد آج تک جاری ہیں کشمیر ، قومی مفادات اور تاریخی قرضے کی ٹھیس پہنچائی،ایک کروڑ نوکری، 50 لاکھ گھر دینے کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ، الیکشن پیشنگوئی سے نہں ہوتے آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ہوتے ہیں۔

