ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کے دیے گئے زخموں کادرد قوم آج بھی محسوس کررہی ہے.مریم اورنگزیب

اسلام آباد’وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ کیا عمران خان نے انتخابات مارچ اور اپریل 2024  کی پیشنگوئی کی ہے؟ ڈیل تو آپ جنرل باجوہ سے تاحیات ایکسٹنشن کی آفر کر کے کرنا چاہتے تھے ،ڈیل تو آپ ایف آئی کے ڈی جی سے کرنا چاہتے تھے ،

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہ اکہ ڈیل تو آپ نے طیبہ گل کو وزیراعظم ہاؤس میں اغوا کر کے کی ۔ڈیل تو آپ نے نیب کے چئیرمین سے کی ،آپ عوام کو جتنی ٹھیس پہنچا چکے ہیں، وہ زخم کافی ہیں ،

ان کاکہناتھا کہ مہنگائی، بے روزگاری کی ٹھیس پہنچائی جس کا درد آج تک جاری ہیں کشمیر ، قومی مفادات اور تاریخی قرضے کی ٹھیس پہنچائی،ایک کروڑ نوکری، 50 لاکھ گھر دینے کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ، الیکشن پیشنگوئی سے نہں ہوتے آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ہوتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں