ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی حکومت میں انتہا پسند سوچ پروان چڑھی ہے، راجہ پرویز اشرف

سکھر:اسپیکر قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں انتہا پسند سوچ پروان چڑھی ہے، اس دہشت گردی کے خلاف سب کو مل کر سوچ سمجھ کر چلنا ہوگا، جوڈیشری کے فیصلوں کا پی پی نے ہمیشہ خیر مقدم کیا ،عدالت کے فیصلے پر یقینا سوال تو اٹھے ہیں، بینچ پر بینچ ،ملک میں اس حوالے سے بحث ضرور ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ  اس وقت ملک میں دہشت گردی پھر سر اٹھا رہی ہے، اس وقت بھی ملک کو بھائی چارے اور مفاہمت کی سیاست کی ضرورت ہے۔

انہوں  نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پہلے آدمی نے حقیقت سے پردہ اٹھایا، عارف علوی صاحب پر عمران خان اب کتنا اعتماد کرتے ہیں، عمران خان کی مشہوریت کا پتا چل گیا کہ وہ کہاں سے آئے تھے، سینیٹ انتخاب کس نے جتوایا تھا؟

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں