English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سی پیک کے منصوبوں سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، مولانا اسعد محمود

ڈیر ہ اسماعیل خان:وفاقی وزیرمواصلات و پوسٹل سروسز مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ سی پیک  منصوبوں سے خیبرپختونخوا کے اضلاع اورڈیرہ اسماعیل خان کے گردونواح میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

مولانا اسعد محمود نے کہاکہ سکھر حیدرآباد موٹروے کے بعد سی پیک کے مغربی روٹ ، یارک ژوب کے ایک سیکشن اور جنوبی خیبرپختونخوا کیلئے ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کے شکرگزار ہیں۔

 وفاقی وزیر برائے مواصلات نے کہا کہ ماضی میں ترقی کے سفرکو روک دیا گیاتھا اور آج یہ سفر دوبارہ شروع ہونے جارہا ہے، جنوبی اضلاع کے عمائدین، سیاسی زعما، علما کرام ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور مختلف وزارتوں کے افسران، ذمہ داران کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے اس تاریخی تقریب میں شرکت کی۔

قبل ازیں وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود اوردیگر عمائدین نے وزیراعظم شہباز شریف کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے