English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیاسی و معاشی استحکام ناگزیر ہے، الیکشن وقت پر ہونے چاہییں، چودھری شجاعت

appointment

اسلام آباد: ق لیگ کے سربرہا چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی و معاشی استحکام ناگزیر ہے جب کہ الیکشن اپنے وقت پر ہونے چاہییں۔

پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت نوید احمد چودھری کے اعزاز میں ظہرانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سمیت سب کو اسمبلی میں واپس آنا چاہیے کیوں کہ یہ عوام کے منتخب نمائندے ہیں اور عوام دیکھ رہے ہیں کہ ہمارے نمائندے کیا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی و معاشی استحکام ناگزیر ہے اور آئندہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہییں۔

چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں نے اگر صرف تنخواہ اور دیگر مراعات لینی ہیں تو اس کا کچھ فائدہ نہیں ہے۔ نہ فوج نے آنا ہے نہ کسی اور نے آنا ہے۔اگر یہ وقت گزر گیا تو پھر کسی کے ہاتھ نہیں آئے گا۔ہم سب پاکستان کے لیے کام کریں گے تو بچ جائیں گے، اگر ہم اکٹھے نہ ہوئے تو سب کی تباہی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سمجھ جائیں گے تو آئی ایم ایف پیسے دے گا، اگر ہم نے سیاست کو نہ سنبھالا تو ایک پیسہ نہیں آئے گا۔ کیا انتخابات مہنگائی بیروزگاری کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں؟ سب پارٹیوں کی بات چھوڑ کر پاکستان کی بات کریں۔پاکستان کی بات ہوگی تو پارٹیاں رہیں گی اور چلیں گی، اگر ہم سمجھے نہیں تو نہ ملک چلے گا اور نہ پارٹیاں چلیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے