English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم کی آڈیو لیکس: پی ایم ہاؤس کا سابق ملازم گرفتار

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی آڈیو لیکس کے معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کہ وزیراعظم کی آڈیو لیکس میں ملوث وزیراعظم ہاؤس کا سابق ملازم تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ تحویل میں لیا جانے  والا شخص وزیراعظم کے اسٹاف میں سے تھا۔ حراست میں لیے گئے شخص سے مزید تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی۔

ملزم وزیراعظم ہاؤس سے ہٹائے جانے کے بعد بہاولپور میں تعینات تھا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم سے متعلق آڈیو لیکس رواں سال ستمبر اور اکتوبر میں سامنے آئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے