English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین میں سائنوپیک نے  تلاش کی ریکارڈ انتہائی گہری کھدائی مکمل کرلی

بیجنگ:چین کے پیٹرو کیمیکل مصنوعات فراہم کرنے والے سب سے بڑے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ اس نے تیل اور قدرتی گیس کی تلاش کی اپنی کوششوں کے سلسلے میں انتہائی گہری کھدائی کا ریکارڈ بنا لیا ہے۔

چائنہ پیٹرو کیمیکل کارپوریشن (سائنوپیک) نے بتایا ہے کہ چین کے جنوب مغربی سیچھوان طاس میں تلاش کے لئے خطرناک کھدائی کے کنواں سے 8 ہزار 866 میٹرز کی گہرائی حا صل کی گئی ہے۔

یہ تاریخی کنواں اس کمپنی کی جانب سے  انتہائی گہری کھدائی کے منصوبے میں پیشرفت کی ایک اور مثال ہے جسے ڈیپ ارتھ کہا جاتا ہے۔اب تک اس منصوبے کے تحت چین بھر میں توانائی کے تین پیداواری مراکز شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے