English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند چھائی رہی، موٹرویز بند

لاہور:پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹرویز کو کئی مقامات پر بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم الیون لاہور تا سیالکوٹ جبکہ لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے درخانہ تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ۔ترجمان موٹرویز سید عمران احمد نے بتایا کہ موٹر وے ایم ٹو کو لاہور سے کوٹ مومن تک جبکہ موٹروے ایم فور کو گوجرہ سے عبدالحکیم تک بند کیا گیا ۔

سید عمران احمد کا کہنا تھا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، روڈ یوزرز آگے اور پیچھیدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں اورغیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

عمران احمد نے مزید کہا کہ روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں جبکہ موٹروے پولیس ہمسفر ایپ سے بھی معلومات لی جاسکتی ہیں۔حدنگاہ کم ہونے سے جی ٹی روڈ ز پر بھی ٹریفک کمی روانی متاثررہی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے