English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 سال نو کے موقع پر کلفٹن کراچی میں ساحل سمندر کھلا رہے گا

کراچی:میں سال نو کے موقع پر پولیس کی جانب سے کلفٹن میں ساحل سمندر کھلا رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم ٹریفک جام سے بچنے کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے انتظامات کیے جائیں گے۔ 

جس کے تحت ممکنہ طور پر ساحل سمندر کی طرف جانے والے راستوں کو یک طرفہ کرنے کا پروگرام ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ساتھ اسد علی رضا کے مطابق نئے سال کی آمد پر سی ویو کھلا رہے گا۔ شہری اپنے من پسند تفریحی مقام سی ویو پر آکر نئے سال کا جشن مناسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیو ایئر نائٹ پر سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کیے جارہے ہیں، ڈھائی ہزار سے زائد پولیس کے جوان سی ویو اور اطراف میں سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے۔ایس ایس پی ساتھ کے مطابق شہری قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے نئے سال کا جشن منائیں، ہلڑ بازی کی اجازت نہیں ہوگی۔ایس ایس پی اسد رضا کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ایس ایس پی ساتھ کے مطابق شہریوں کے تحفظ کے لیے ساحل پر مانٹڈ پولیس اور سڑکوں پر شاہین فورس کے جوان تعینات ہوں گے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈیڑھ سو لیڈی کانسٹیبلز بھی نیو ایئر نائٹ پر سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گی۔

اسد علی رضا کے مطابق 31 دسمبر کو شب 10 بجے کے بعد سے سی ویو سے ملحقہ شاہراہوں کو ون وے کردیا جائے گا، شہری سی ویو پر غیر ضروری آتشبازی سے گریز کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے