ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن نے امپورٹڈ حکومت کی بی ٹیم ہونا ثابت کردیا، عمران خان

Chief Justice

اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ وہ امپورٹڈ حکومت کی بی ٹیم ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام سے خوف زدہ پی ڈی ایم کی حکومت انتخابی میدان سے بھاگ رہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر عمل نہ کرکے پھر ثابت کردیا کہ وہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے سرپرستوں کی بی ٹیم ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ عوام سے خوفزدہ پی ڈی ایم کی حکومت ہر انتخابی میدان سے بھاگ رہی ہے۔ ووٹ کا حق بنیادی جمہوری اصول ہے اور پی ٹی آئی دلجمعی سے اس پر قائم ہے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل نہ کر کے الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر ظاہر کیا کہ وہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے سہولت کاروں کے ساتھ ملا ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں