ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسٹریٹ کرائم کی شکار خاتون نے وزیراعلی سندھ کی گاڑی روک لی ک

راچی: اسٹریٹ کرائم سے متاثرہ خاتون نے وزیراعلی سندھ کی گاڑی روک کر روداد سنادی، جب کہ وزیراعلی نے خاتون کی مدد کی ہدایت کردی۔

صوبائی وزرا کے ہمراہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اس دوران اسٹریٹ کرائم کی شکار ایک خاتون نے بیچ سڑک کھڑے ہوکر وزیراعلی سندھ کی گاڑی کو روک لیا۔

گاڑی رکتے ہی متاثرہ خاتون نے روتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے گھر کی واحد کفیل ہوں، اکیلی کماتی ہوں اور مجھے بھی لوٹ لیا گیا، اب کوئی بھی میری مدد نہیں کررہا۔

وزیراعلی سندھ نے اسی وقت ایس پی گلشن اورشارع فیصل کو متاثرہ خاتون کی مدد کی ہدایت کی، اور خاتون کو یقین دہانی کرائی کے ان سے ہر ممکن تعاون کیا جائیگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں