ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوئی گیس کی بدترین بندش اور کم پریشر کا سلسلہ بدستور جاری

gas crisis

ننکانہ :شہر بھر میں سوئی گیس کی بدترین بندش اور کم پریشر کا سلسلہ بدستور جاری ہے، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر اور گردونواح میں سوئی گیس کی بدترین بندش اور کم پریشر کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے باعث لوگوں کو گھروں میں کھانا پکانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ محکمہ سوئی گیس کی طرف سے سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کا کوئی باقاعدہ شیڈول جاری نہ کیا گیا ہے، محکمہ سوئی گیس کی طرف سے شہر بھر کے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ کھڈے کھودے گئے ہیں۔

 جن اوقات میں سوئی گیس کا پریشر تھوڑا بہتر ہوتا ہے اسی وقت محکمہ سوئی گیس کا عملہ سوئی گیس مکمل طور پر بند کرکے لائنوں کی مرمت کا کام شروع کردیتا ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ مجبورا مہنگے داموں ایل پی جی گیس اور لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں، اگر محکمہ سوئی گیس کے عملہ کو لائنوں کی مرمت وغیرہ کا کام کرنا ہوتا ہے تو اس کا باقاعدہ شیڈول جاری کیا جائے تاکہ شہریوں کو شیڈول کے مطابق سوئی گیس کی فراہمی یقینی ہوسکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں