ریاض:سعودی عرب میں پہلی بارخواتین تیز رفتار حرمین ایکسپریس چلانے لگیں۔ سعودی عرب ریلویز (سار)نے اپنے مصدقہ ٹوئٹر اکائونٹ پر ویڈیو جاری کی جس میں خواتین ڈرائیورز کو دکھایا گیا۔
سعودی عرب کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہورہا ہے جب خواتین کو دنیا کی تیز رفتار ٹرینوں میں سے ایک حرمین ایکسپریس چلانے کا اعزاز حاصل ہورہا ہے،سار کی جانب سے جاری ویڈیو کے کیپشن میں بتایا گیا کہ 32سعودی خواتین نے حرمین ایکسپریس چلانے کی تربیت مکمل کی ہے۔
يعلن المعهد السعودي التقني لـ #الخطوط_الحديدية #سرب عن بدء التسجيل في البرنامج التدريبي لتأهيل قائدات القطار للعمل مع شركة رينفي السعودية، أحد الشركات المشغلة لـ #قطار_الحرمين_السريع عبر الرابط https://t.co/XfRMqlApSe pic.twitter.com/iAU4PVvNmH
— المعهد السعودي التقني للخطوط الحديدية | SRP (@SRP_KSA) January 1, 2022
ایک سعودی خاتون ڈرائیور سارا الشہری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت 32خواتین کو دنیا کی تیز رفتار ٹرینوں میں شامل حرمین ایکسپریس چلانے کا موقع دیا جارہا ہے جو ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔
نورا ہشام نامی خاتون ڈرائیور نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جسے ہمارے کاندھوں پر سونپا گیا ہے جو مسافر عمرہ یا حج کی ادائیگی کے لیے آئیں گے، انہیں بحفاظت پہنچانا ہمارا فر ض ہوگا۔
