English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب: آٹے کی قلت اور اسمگلنگ روکنے کیلیے  قیمت میں اضافے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے آٹے کی قلت اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں صوبے میں آٹے کے بحران کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں محکمہ خوراک نے آٹے کی قلت ختم کرنے کے لیے تجاویز پیش کیں اور قیمت میں اضافے کی تجویز بھی دی۔ جس پر کابینہ نے تجاویز کو منظور کرلیا۔

محکمہ خوراک کی تجویز پر فلور ملز کو فروخت کی جانے والی سرکاری گندم کی قیمت میں 750 روپے اضافہ کیا جائے گا، جس کے بعد سرکاری گندم کی قیمت 2300 روہے سے بڑھ کر 3050 روہے ہو جائے گی۔

گندم کی قیمت بڑھنے کے سبب آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگا اور بیس کلو سرکاری آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 370 روپے کا اضافہ ہوگا جس کے بعد قیمت 1660 روپے تک پہنچ جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں نئی قیمتیں آئندہ ہفتے سے لاگو ہونے کا امکان ہے۔

حکومت ذرائع نے مؤقف اختیار کیا کہ آٹے اور گندم کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ بین الصوبائی اسمگلنگ روکنے اور آٹے کی قلت ختم کرنے کے لیے کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے